30 نومبر 2013 - 20:30
صدر: تمام ممالک کو ملکر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا چاہیے

تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے شام کے وزیر اعظم وائل الحلقی سے ملاقات کے دوران دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ممالک کو ملکر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

ابنا: تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے شام کے وزیر اعظم وائل الحلقی سے ملاقات کے دوران دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ممالک کو ملکر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ صدر روحانی نے کہا کہ دہشت گردی عالمی امن اور علاقائی قوموں کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے۔ ایرانی صدر نے کہا کہ ہم شامی عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں اور دہشت گردوں پر شامی عوام اور فوج کی فتح یقینی ہے۔شام کے وزیر اعظم نے بھی اس ملاقات میں شام کے حالات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے شام کو دہشت گردوں کا قبرستان قراردیا اور کہا کہ شامی عوام اور حکومت ،  ایرانی عوام اور حکومت کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔......./169